بیجنگ: چین کے صف اول کے 500 کاروباری اداروں نے گزشتہ برس مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں آمدن میں اضافہ اور اختراع پر زیادہ توجہ دی گئی۔
چائنا انٹرپرائز کنفیڈریشن اور چائنا انٹرپرائز ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے سال 2024 کے لئے صف اول کے 500 چینی کاروباری اداروں کی فہرست جاری کردی ہے۔
فہرست میں شامل ان 500 کمپنیوں کو 2023 کے دوران مجموعی طور پر 1100.7 کھرب یوآن (154.6 کھرب امریکی ڈالر) کی مشترکہ آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 1.58 فیصد زائد ہے۔
رواں سال کی فہرست میں شمولیت کے لئے آمدن کی حد 47.38 ارب یوآن تھی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 38 کروڑ 30 لاکھ یوآن زیادہ ہے۔
ان اداروں کے تحقیق و ترقی پر اخراجات میں مسلسل 7 ویں برس اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مشترکہ اخراجات آمدن کے 1.9 فیصد کے مساوی تھے جو 2002 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
