بیجنگ: چین کے مرکزی حکام نے7 علاقوں کیلئے شدید سیلاب اور زمینی آفات کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کی غرض سے مزید رقم مختص کردی ہے۔
خزانہ اور ہنگامی انتظامات کی وزارتوں کے مشترکہ طور پر مختص کردہ 46 کروڑ 50 لاکھ یوآن (تقریباً 6 کروڑ 51 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) کی رقم لیاؤننگ، جیلن، حئی لونگ جیانگ، ہونان، چھونگ چھنگ ، سیچھوان اور شانشی میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں پر خرچ کی جائے گی۔
وزارتوں نے مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ متاثرہ افراد کو مناسب طریقے سے آباد اور آفات کے نقصانات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے اور جلد از جلد معمول کی پیداوار اور رہائشی نظم و نسق کو بحال کریں۔
چین نے موجودہ سیلاب کے موسم میں ہنگامی ردعمل اور قدرتی آفات سے بچاؤ کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں رقم ، امدادی سامان اور امدادی کارکن مسلسل بھیجے جارہے ہیں۔