چین کی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن (سی او ایم اے سی) کے مطابق چین کے تیار کردہ سی 919 اور سی 909 طیارے سال 2026 کے سنگاپور ایئر شو میں پیش کئے جا رہے ہیں۔ ائیر شو کے دوران سی 919 طیارہ فضائی کرتب بھی دکھائے گا۔
سی 919 مسافر طیارے میں 158 سے 192 تک مسافروں کے لئے نشستیں موجود ہیں اور اس کی پرواز کی حد 4075 سے 5555 کلومیٹر ہے۔ سال 2024 میں سی 919 نے سنگاپور ایئر شو میں پہلی بار پرواز کا مظاہرہ کیا تھا۔
رواں برس کی تقریب کے دوران جنوب مشرقی ایشیا میں سی او ایم اے سی کے سی 909 میڈیکل طیارے کی پہلی نمائش بھی ہو گی۔ یہ میڈیکل طیارہ آنکھوں کی تشخیص اور سرجری کی سہولیات سے آراستہ ہے۔
سی 909 طیارے میں 78 سے 97 مسافروں کے لئے نشستیں ہیں اور اس کی پرواز کی حد 2225 سے 3700 کلومیٹر ہے۔ یہ طیارہ چھوٹے اور تنگ رن ویز والے ہوائی اڈوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ زیادہ درجہ حرارت، بلند پہاڑی علاقوں اور تیز ہواؤں والے حالات میں بھی بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔
چین کی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن (سی او ایم اے سی) کے لئےجنوب مشرقی ایشیا ایک اہم منڈی بن چکا ہے۔ حالیہ برسوں میں سی 909 طیاروں نے انڈونیشیا، لاؤس اور ویتنام میں خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
سال 2026 کے سنگاپور ایئر شو کے دوران سی او ایم اے سی نے شَنشی وکٹری جنرل ایوی ایشن کے ساتھ 6 سی 909 فائر فائیٹنگ طیاروں کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جن میں سے تین کے حتمی آرڈرز جبکہ تین کے لئے تحریری صورت میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔
سی او ایم اے سی کے مطابق اب تک 200 سے زائد سی 919 اور سی 909 طیارے فراہم کئے جا چکے ہیں۔
سنگاپور ایئر شو 3 فروری سے شروع ہوا اور 8 فروری تک جاری رہے گا۔
شنگھائی، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چینی ساختہ سی 919 اور سی 909 طیارے سنگاپور ایئر شو میں توجہ کا مرکز
سی 919 طیارہ ایئر شو میں پرواز کا مظاہرہ بھی کرے گا
سی 919 میں 158 سے 192 مسافروں کے لئے نشستیں موجود ہیں
سی 919 کی پرواز کی حد 4075 سے 5555 کلومیٹر ہے
سی 909 میڈیکل طیارے کی جنوب مشرقی ایشیا میں پہلی بار نمائش کی جا رہی ہے
چھوٹے رن ویز کے لئے تیار سی 909 میں 78 سے 97 مسافر سفر سکتے ہیں
یہ زیادہ درجہ حرارت، بلند پہاڑی علاقوں اور تیز ہواؤں میں بہترین کارکردگی دکھاتا ہے
سی او ایم اے سی اور شَنشی وکٹری جنرل ایوی ایشن میں 6 سی 909 طیاروں کا معاہدہ
200 سے زائد سی 919 اور سی 909 طیارے مخلتلف ممالک کو فراہم کئے گئے
سنگاپور ایئر شو 8 فروری تک جاری رہے گا




