بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینیوم آزادی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کی قوم...

یوم آزادی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملکی دفاع کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے 77 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم موقع مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن کے دیرینہ خواب کی تعبیر کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی جدوجہد میں حصہ لینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں، ان کے بے لوث جذبے اور قربانیاں نسلوں کو متاثر کرتی رہتی ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اقدار کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کہا کہ محنت سے حاصل آزادی کو عزت اور وقار کے ساتھ محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج قوم کی طرف سے ان پر کئے گئے اعتماد کو برقرار رکھتی ہیں، پاکستان زندہ باد۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!