جمعرات, فروری 5, 2026
انٹرنیشنلآپ بدترین رپورٹر، 10سال میں کبھی مسکراتے نہیں دیکھا، ٹرمپ

آپ بدترین رپورٹر، 10سال میں کبھی مسکراتے نہیں دیکھا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک خاتون صحافی پر برہم ہوگئے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کیٹلن کولنز نے ٹرمپ سے بدنام زمانہ جنسی سکینڈل ایپسٹین سے متعلق سوال پوچھا تو وہ طیش میں آگئے اور رپورٹر کو برا بھلا بھی کہا۔

امریکی صدر نے خاتون صحافی سے کہا کہ آپ ایک بدترین رپورٹر ہیں، سی این این کی ریٹنگز آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے کم ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں آپکو 10سال سے جانتا ہوں اور اس دوران میں نے کبھی آپ کو مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا، کیا آپکو معلوم ہے کہ آپ کیوں نہیں مسکراتیں، کیونکہ آپ جانتی ہیں کہ آپ سچ نہیں بول رہی ہیں۔

امریکی صدر نے کیٹلن کولنز سے کہا کہ آپ ایماندار نہیں ہیں اور آپکے ادارے کو اس بات پر شرمندہ ہونا چاہئے، ایپسٹین میں میرے بارے میں کچھ نہیں نکلا تو مجھے لگتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ملک اس تنازع کو چھوڑ کر آگے بڑھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!