لاہور کے گجرپورہ پولیس کے چار اہلکاروں کیخلاف شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تھانہ گجرپورہ کے اے ایس آئی امجد، مرتضیٰ، نصیر احمد اور کانسٹیبل عرفان نے شہریوں عثمان، سفیان اور سبحان کو گڈیاں لیکر جاتے روکا اور بار کوڈ کا بہانہ بنا کر ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو 56ہزار روپے اور 100/100گڈے لیکر چھوڑ دیا، پولیس اہلکاروں کی موبائل گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو افسران نے نوٹس لیکر چاروں اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ ڈی ایس پی گجرپورہ نعیم انور کی مدعیت میں دفعہ 155/Cسمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔




