منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینمردان، سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، ٹی ٹی پی...

مردان، سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

پشاور: مردان میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں ٹی ٹی پی کے4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسزاور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر مردان کے علاقے کاٹلنگ کے تھانہ چورہ کی حدود میں مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ٹی ٹی پی کمانڈر باسط سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں