بدھ, فروری 4, 2026
تازہ ترینشنگھائی کے رہائشیوں کے لئے کن من اور ماتسو کا سیاحتی سفر...

شنگھائی کے رہائشیوں کے لئے کن من اور ماتسو کا سیاحتی سفر جلد دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت ثقافت و سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ چینی مین لینڈ جلد ہی شنگھائی کے رہائشیوں کے لئے کن من اور ماتسو  کا سیاحتی سفر دوبارہ شروع کرے گا۔

وزارت کے مطابق دوبارہ آغاز کا مقصد آبنائے تائیوان کے دونوں جانب کے لوگوں کے درمیان تبادلے کو مزید معمول پر لانا، مختلف شعبوں میں باہمی تبادلے کو مستقل عمل بنانا، تائیوان کے رہائشیوں اور سیاحت کے شعبے کی مضبوط توقعات کا جواب دینا اور دونوں طرف کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانا ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ تیاری کا کام مستحکم طریقے سے جاری ہے اور امید ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب کے سیاحتی شعبے آپس میں بہتر رابطہ اور ہم آہنگی قائم کریں گے تاکہ مین لینڈ کے شہریوں کے کن من اور ماتسو کے سفر کے لئے اعلیٰ معیار کی خدمات اور مصنوعات فراہم کی جا سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!