چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکسٹ میسج بھیجنے سے 10لاکھ ٹیکس پیئرز میں اضافہ ہوا ہے یہ بات انہوں نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر اسد قاسم کے ٹیکسٹ میسج کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیکسٹ میسج ٹیکس پیئر کو اس کے رجسٹرڈ نمبر پر کئے جا رہے ہیں، خالی ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سینیٹر اسد قاسم نہیں آئے، وہ آئیں تو انکو سمجھا دیں۔




