منگل, فروری 3, 2026
انٹرنیشنلحماس غزہ کی انتظامیہ قومی کمیٹی کے حوالے کرنے پر تیار

حماس غزہ کی انتظامیہ قومی کمیٹی کے حوالے کرنے پر تیار

غزہ (شِنہوا) حماس نے کہا ہے کہ اس نے اپنے سرکاری اور انتظامی اثاثے غزہ قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جو متوقع طور پر رفح سرحدی گزرگاہ کے ذریعے علاقے میں داخل ہونے کے بعد غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالے گی۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ کمیٹی کے غزہ پہنچتے ہی اثاثوں کی منتقلی کا عمل فوری طور پر شروع ہو جائے گا اور یہ تمام شعبوں میں شفاف اور جامع انداز میں انجام دیا جائے گا۔

حماس کے ترجمان نے بتایا کہ اس عمل کی نگرانی کے لئے اعلیٰ سطح کا ایک ادارہ تشکیل دیا گیا ہے جس میں فلسطینی دھڑوں کے نمائندے، قبائلی رہنما، سول سوسائٹی کی شخصیات اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔

قاسم نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ کمیٹی کے کام میں سہولت فراہم کریں۔ ان کے بقول 2 سالہ اسرائیلی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی "تباہی” کے بعد غزہ کی بحالی کے لئے یہ عمل نہایت ضروری ہے۔

تاہم غزہ کی پٹی کے انتظام کے لئے قائم قومی کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ تکنیکی مسائل کے باعث اب تک کمیٹی کے اراکین رفح گزرگاہ کے ذریعے علاقے میں داخل نہیں ہو سکے۔ عائد یاغی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ کمیٹی کو امید ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں غزہ پہنچ جائے گی تاہم انہوں نے رکاوٹوں کی تفصیل بیان نہیں کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!