سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کیلئے صوبائی حکومت سے شرائط طلب کرلی۔
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے محکمہ داخلہ کے خط کے جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کمیشن کے قیام سے قبل صوبائی حکومت سے شرائط کار طلب کی ہیں، محکمہ داخلہ سندھ ابتدائی مرحلے میں شرائط فراہم کرے جنہیں سامنے رکھ کر کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا جائے گا۔




