جمعہ, جنوری 30, 2026
تازہ ترینچین کے سینئر سیاسی مشیر کا چینی اور امریکی کاروباری حلقوں کو...

چین کے سینئر سیاسی مشیر کا چینی اور امریکی کاروباری حلقوں کو اقتصادی و تجارتی تعلقات مستحکم کرنے کا مشورہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سینئر سیاسی مشیر وانگ یونگ نے چین اور امریکہ کے کاروباری حلقوں پر زور دیا ہے کہ وہ عملی تعاون کو مضبوط بنائیں تاکہ چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم اور طویل المدتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین وانگ یونگ نے یہ بات بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین میں امریکی چیمبر آف کامرس (ایم چھیم چائنہ) کے سالانہ اعزازی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 2025 میں چین اور امریکہ نے اپنے سربراہان مملکت کی حکمت عملی کی رہنمائی میں تعمیری مذاکرات اور تبادلہ خیال کئے جس سے دو طرفہ تعلقات میں استحکام آیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اپنی اصلاحات کو مستحکم انداز میں مضبوط کرے گا، اپنے دروازے مزید کھولے گا اور جدت کو آگے بڑھائے گا۔ یہ مسلسل اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے نمو کی صلاحیت کو بروئے کار لائے گا جو امریکہ سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں کے لئے ایک بڑا موقع فراہم کرے گا۔

تقریب میں دونوں ممالک کے سیاسی اور کاروباری حلقوں کے تقریباً 400 نمائندوں نے شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!