پیر, مارچ 24, 2025
انٹرٹینمنٹنیو یارک کے چائنہ ٹاؤن میں نئے قمری سال کی 27 ویں...

نیو یارک کے چائنہ ٹاؤن میں نئے قمری سال کی 27 ویں پریڈ کا انعقاد

امریکی شہر نیو یارک میں نئے قمری سال کی پریڈ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

نیویارک(شِنہوا)امریکی شہر نیویارک کے علاقے لوئرمین ہٹن کے چائنہ ٹاؤن میں غیر معمولی بارش کے باوجود نئے قمری سال کی 27 ویں پریڈ اور تہوار کا اہتمام کیا گیا۔

بارش بھی تقریب کے شرکاء کا جوش و خروش کم نہ کرسکی جو فلوٹس، بینڈز اور ڈریگن اور شیر رقص سے لطف اندوز ہوئے۔ چائنہ ٹاؤن میں قریب و جوار سے آئے ہزاروں افراد سڑکوں پر قطار میں کھڑے تھے اور انہیں علاقے میں بوتھ اور ریستورانوں کے استعمال کا موقع ملا۔

چین کے جنوب مشرقی شہر فوژو سے تعلق رکھنے والے ایک خطاط ہوانگ شان رین نے پریڈ میں شرکت کی۔ انہوں سرخ کاغذ پر اپنے خطاطی کے کام کو تھام رکھا تھا جس پر جلی انداز میں حرف "فو” لکھا تھا  جس کا چینی زبان میں مطلب خوش قسمتی ہے۔

ہوانگ نے کہا کہ چینی "فو” ثقافت کی ہزاروں برس کی تاریخ ہے اور اسے جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

شِنہوا سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی خاتون سیاح لوئس فوسائی نے کہا کہ چائنہ ٹاؤن کی سڑکوں پر لٹکی لالٹینیں لوگوں کو اس علاقے کی آسان شاخت کراتی ہیں اور سجاوٹ واقعی دلچسپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پریڈ سے متعلق ایک یوٹیوب ویڈیو سے پتہ چلا اور وہ ڈریگن اور ڈریسنگ اپ جیسے روایتی چینی علامات کو دیکھنے کی خواہش مند تھیں۔

بروکلین سے تعلق رکھنے والی نیویارک کی ایک رہائشی این نے 2025 میں خوشحال سال کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بارش ہورہی ہے تاہم میں نے سنا ہے کہ بارش اچھی فصل کا وعدہ کرتی ہے۔

تقریب میں نیویارک کے سینیٹر اور سینیٹ کے اقلیتی رہنما چک شومر، مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون براگ اور نیویارک میں چینی قونصل جنرل چھن لی نے بھی شرکت کی۔

سالانہ تقریب ایک ثقافتی کشش بن چکی ہے جو چائنہ ٹاؤن میں پیدل ٹریفک اور کاروبار میں معاونت کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!