جمعرات, جنوری 29, 2026
پاکستانپاک بحریہ نے 14 ویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی کمان سنبھال...

پاک بحریہ نے 14 ویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی کمان سنبھال لی

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی کمان 14 بار سنبھال لی۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقدہ تقریب کے دوران پاک بحریہ کے کموڈور محمد یاسر نے رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے ذمہ داری وصول کی۔

تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس، کمانڈر رائل بحرینی نیول فورسز، سی ایم ایف کے تحت کام کرنیوالی دیگر بحری افواج کے نمائندگان نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، سی ٹی ایف کا مشن بحر ہند، بحیرہ عرب، خلیج عمان میں اسلحے و منشیات کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی روک تھام اور نیٹ ورک کو ناکام بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی نیول فورسز کے زیر کمان پاکستان نیوی کے جہازوں کی انسدادِ منشیات کارروائیاں پاکستان نیوی کے پختہ عزم کی عکاس ہیں، یہ کارروائیاں باہمی بحری تعاون کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کیلئے پاکستان نیوی کی وابستگی کا عملی ثبوت ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کہا کہ میں اور میری ٹیم اس اہم اور باوقار ذمہ داری کو نبھانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کے خلاف موثر اقدامات جاری رکھے گی اور اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!