اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپارلیمنٹ ہاؤس سے ارکان کی گرفتاریاں، سپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس

پارلیمنٹ ہاؤس سے ارکان کی گرفتاریاں، سپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس سے ارکان کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے پر خاموش نہیں رہنا، ذمہ داران کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، ضرورت پڑی تو واقعے کی ایف آئی آر کٹواؤں گا۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پیر کی رات پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اور آئین کی پاسداری ہونی چاہئے، ہمیں گزشتہ روز کے واقعے کو سنجیدہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2014ء میں جب ایک جماعت اور اس کے کزن نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تو بد قسمتی سے اس وقت بھی میں اسی کرسی پر تھا، اس وقت پارلیمنٹ پر حملے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات جو ہوا اس پر ہم نے خاموش نہیں رہنا، ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو گزشتہ روز کے واقعے کی بھی ایف آئی آر ان لوگوں کیخلاف کٹواؤں گا جنہوں نے یہ اقدام کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا کل جو کچھ ہوا اس کی فوٹیجز چاہئیں تاکہ ہم نے جس پر ذمہ داری ڈالنی ہے، اس پر ڈالی جا سکے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!