نئی دہلی: بھارتی حکومت نے بنگلہ دیش کی مستعفی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی اپنے ملک میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں کو بتایاکہ شیخ حسینہ پیر کی شام بھارت پہنچی تھیں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے پہلی بارملک میں شیخ حسینہ کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے،وہ پیر کو ملک میں وسیع پیمانے پر پھوٹنے والے تشدد کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہو گئی تھیں۔
ایس جے شنکر نے ایوان بالا کو بتایا کہ حسینہ واجد نے ملک میں آنے کے لیے حکومت سے اجازت مانگی تھی۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ بہت ہی مختصر نوٹس پر، حسینہ واجد نے بھارت آنے کی اجازت کے لیے درخواست کی۔ ہمیں اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کے حکام سے فلائٹ کلیئرنس کی درخواست موصول ہوئی جس کے بعد وہ کل شام دہلی پہنچیں۔
![](https://internews.pk/wp-content/uploads/2024/06/Xinhua-new-Logo-2021-150x150.png)