جمعرات, جنوری 29, 2026
انٹرنیشنلقانون ساز کمیشن، روسی شہریت کے قانون میں ترمیم کا بل منظور

قانون ساز کمیشن، روسی شہریت کے قانون میں ترمیم کا بل منظور

روسی حکومت کی قانون ساز کمیشن نے ایک بل کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت غیر ملکی شہریوں کو، جن کا فوجداری ریکارڈ برقرار ہے یا جن پر اب بھی مقدمات چل رہے ہیں، روسی شہریت، عارضی یا مستقل رہائشی اجازت نامے حاصل کرنے سے روک دیا جائیگا۔

کمیشن کی دستاویزات کے مطابق بل کے ذریعے روسی شہریت کے قانون میں ترمیم کی جائیگی جس کے تحت ایسے غیر ملکیوں کی درخواستیں مسترد کی جا سکیں گی جن پر روس یا دیگر ممالک میں کیے گئے جرائم کے ناقابل معافی یا زیر التوا مقدمات ہوں، چاہے جرم کی نوعیت کچھ بھی ہو، اس کے علاوہ بل میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ اگر کسی شخص کو پہلے شہریت یا رہائشی اجازت نامہ دیا گیا ہے اور اسکے بعد اس پر کوئی غیر معافی جرم مقدمہ یا زیر التوا کیس سامنے آتا ہے تو اسکے دستاویزات منسوخ کئے جا سکتے ہیں تاہم یہ قانون پہلے سے جاری دستاویزات پر لاگو نہیں ہوگا۔

روسی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک میں سکیورٹی اور قانونی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، تاکہ ایسے افراد کو رہائش اور شہریت حاصل کرنے سے روکا جا سکے جو قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!