جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینچین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں 148 قدیم مقبرے دریافت

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں 148 قدیم مقبرے دریافت

گوانگ ژو: چین کے  جنوبی  صوبے گوانگ ڈونگ کے صدر مقام گوانگ ژو کے چڑیا گھر میں  رواں سال  اپریل سے جولائی کے درمیان مختلف ادوار کے 148 مقبرے  دریافت ہوئے ہیں۔

ان میں سے چار مقبرے ہان عہد  (  206 سے  220 قبل مسیح) آٹھ مقبرے جن اور جنوبی  عہد(265  سے 589 عیسوی)15  مقبرے تانگ عہد (618  سے 907  عیسوی  اور  121مقبروں کا تعلق منگ اور چھنگ عہد  (1368  سے 1911عیسوی ) سے ہے۔

کھدائی کے دوران  مٹی  اور چینی کے  برتنوں، کانسی، قیمتی پتھروں موتیوں کے زیورات اور دیگر ثقافتی آثار پر مشتمل  196  چیزیں بھی دریافت ہوئی  ہیں۔ان میں سے کچھ  نوادرات حالیہ برسوں میں صوبے میں دریافت ہونے والے  آثار میں  شاذونادر ہی پائے گئے ہیں۔

گوانگ ژو  کے  ثقافتی  ورثے اورآثار قدیمہ کے ادارے  کے ایک عہدیدار  چھینگ ہا و نے کہا کہ اس بار دریافت ہونے والے مقبرے بڑی تعداد میں ایک دوسرے کے قریب  واقع ہیں، جن کی تاریخ  ہان عہد25 سے 202 قبل مسیح سے لے کر جدید چین کے قیام کے ابتدائی دنوں  تک تقریباً2ہزار100 سے زیادہ سالوں پر محیط ہے۔

کھدائی  کے دوران سب سے اہم دریافت مشرقی جن عہد (317 تا420 عیسوی) کا تقریباً اپنی اصل حالت میں موجود مقبرہ اور جنوبی عہد( 420 تا589 عیسوی) کا اچھی طرح سے محفوظ مقبرہ ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں