اتوار, جنوری 25, 2026
پاکستانشہریوں کو کم وقت میں معیاری خدمات فراہم کی جائیں، آئی جی...

شہریوں کو کم وقت میں معیاری خدمات فراہم کی جائیں، آئی جی اسلام آباد

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے جائزہ اور ٹریفک پولیس سروسز کی موثر نگرانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک ہیڈ کوارٹر فیض آباد کا اچانک دورہ کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دورے کے دوران آئی جی اسلام آباد نے موقع پر موجود شہریوں سے ملاقات کی، ڈرائیونگ لائسنس کی خدمات کے حوالے سے انکے تاثرات سنے اور لائسنسنگ برانچ میں فراہم کی جانیوالی سہولیات اور خدمات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سید علی ناصر رضوی نے ڈرائیونگ ٹیسٹ ایریا کا بھی دورہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کا قریب سے مشاہدہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ٹریفک پولیس افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو کم سے کم وقت میں شفاف اور معیاری خدمات فراہم کی جائیں، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو مزید آسان، تیز اور موثر بنایا جائے تاکہ عوام کو تکلیف سے بچایا جا سکے، شہریوں کیساتھ شائستگی سے پیش آئیں، مکمل رہنمائی فراہم کریں اور بلا تفریق سب کیلئے بہترین ممکنہ سہولیات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے نفاذ کیساتھ ساتھ عوامی سہولت اور خدمات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دریں اثناء آئی جی پی نے اپنے دفتر میں ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر، اے آئی جی سپیشل برانچ محمد سرفراز ورک، اے آئی جی لیگل کاظم نقوی اور اکانٹس آفیسر سے میٹنگ بھی کی جس میں سکیورٹی معاملات، انٹیلیجنس کوآرڈی نیشن، قانونی امور اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے ان شعبوں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور کوآرڈی نیشن مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ عوامی سہولت کو یقینی، سروس کے معیار کو بہتر بنانا اور پولیس کے کاموں کی موثر نگرانی کو برقرار رکھنا اسلام آباد پولیس کے اہم مقاصد ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!