بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں کھیلے جانیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے سے انکار اور بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا بنگلا دیش کو خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو سالانہ آمدن کی کمائی کے تقریباً 60 فیصد، براڈکاسٹ اورسپانسر شپ کی مد میں ہونیوالی آمدن سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔
میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے باعث بنگلادیش کی بھارت کیخلاف مستقبل کی دو طرفہ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان اس سال میں دوطرفہ سیریز بھی شیڈول ہیں۔




