جمعرات, جنوری 22, 2026
انٹرنیشنلٹرمپ کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لئے تیار ہیں، ڈینش...

ٹرمپ کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لئے تیار ہیں، ڈینش وزیر خارجہ

اوسلو (شِنہوا) ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسین نے عوامی طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دعوت کو قبول کر لیا ہے جس میں انہوں نے گرین لینڈ کے بارے میں ڈنمارک کے موقف پر براہ راست بات چیت کی پیشکش کی تھی۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر راسموسین واقعی یہ یقین رکھتے ہیں کہ ڈنمارک گرین لینڈ کے معاملے پر بات چیت نہیں کرے گا تو وہ یہ  پیغام روبرو ہو کر پہنچائیں۔

ان کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے راسموسین نے اس طرح کی براہ راست گفتگو کے لئے اپنی تیاری ظاہر کی اور کہا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ معاملات کو براہ راست نمٹانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

ڈینش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر یہ بات ان کے سامنے کہنا چاہوں گا، میں دیگر باتیں بھی ان کے سامنے کہہ چکا ہوں، میرا خیال ہے میں یہ معاملہ سنبھال سکتا ہوں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!