جمعہ, اپریل 18, 2025
پاکستانشمالی وزیرستان، دہشت گردوں نے بارودی مواد سے لڑکیوں کا سکول تباہ...

شمالی وزیرستان، دہشت گردوں نے بارودی مواد سے لڑکیوں کا سکول تباہ کردیا

میر علی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے بارودی مواد دھماکے سے لڑکیوں کا سکول تباہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں زیرکی میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو رات کی تاریکی میں بارودی مواد دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے سکول کی عمارت اور قریبی گھر کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!