جمعرات, جنوری 22, 2026
تازہ ترینچین نے آلات کی بہتری کے لئے انتہائی طویل مدت کے خصوصی...

چین نے آلات کی بہتری کے لئے انتہائی طویل مدت کے خصوصی سرکاری بانڈز مختص کر دیئے

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اہم شعبوں میں آلات کی تجدید کے منصوبوں کے لئے 93.6 ارب یوآن (تقریباً 13.37 ارب امریکی ڈالر) کے انتہائی طویل مدتی خصوصی سرکاری بانڈز مختص کئے ہیں۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق ان فنڈز سے صنعت، توانائی و بجلی، تعلیم، صحت کے شعبوں اور پرانی رہائشی عمارتوں میں لفٹس کی بہتری  سمیت تقریباً 4 ہزار 500 منصوبوں کی معاونت کی جائے گی اور توقع ہے کہ اس سے مجموعی سرمایہ کاری 460 ارب یوآن سے زائد ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ مقامی حکومتوں کو براہ راست فنڈز بھی فراہم کئے گئے ہیں تاکہ پرانے کمرشل ٹرکوں کی تبدیلی، شہری عوامی نقل و حمل میں نئی توانائی سے چلنے والی بسوں کی تجدید اور پرانی زرعی مشینری کی مرحلہ وار  تبدیلی کی حمایت جاری رکھی جا سکے۔

یہ اقدام وزارت خزانہ کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت 2026 میں بھی انتہائی طویل مدتی خصوصی سرکاری بانڈز کا اجرا جاری رکھے گی تاکہ قومی حکمت عملیوں کو آگے بڑھایا جا سکے، اہم شعبوں میں سکیورٹی صلاحیت کو مضبوط کیا جا سکے اور بڑے  پیمانے پر آلات کی تجدید اور اشیائے صرف کے تبادلہ پروگراموں کو فروغ دیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!