بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچینی وزیر خارجہ 14 سے 17 اگست تک میانمار اور تھائی لینڈ...

چینی وزیر خارجہ 14 سے 17 اگست تک میانمار اور تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ  وانگ یی  14 سے 17 اگست تک میانمار اور تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے منگل کو بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وزیر خارجہ وانگ یی میانمار کا دورہ کریں گے۔وانگ یی  تھائی لینڈ میں لان کانگ – میکانگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت اور چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان  ہونے والی غیر رسمی بات چیت میں شرکت کریں گے۔

وانگ کے میانمار کے دورے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس کا مقصد مختلف شعبوں میں دو طرفہ مفاد پر مبنی تعاون اور دونوں ممالک کے عوام  کے درمیان دوستی کے قریبی رشتے کو مضبوط کرنا اور  چین-میانمارہم نصیب مستقبل کی حامل  کمیونٹی کی تعمیر کو آگے بڑھانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ میانمار کا ایک دوست اور پڑوسی ہونے کے ناطے، چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر سختی سے  کاربند  اوراستحکام کو برقرار رکھنے، معاشی ترقی اور لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے میانمار کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،  ترجمان نے مزید کہا کہ آئین اور دیگر قوانین کے دائرہ کار میں سیاسی مشاورت کے ذریعے اختلافات ختم کیے جا سکتے ہیں۔

لان کانگ – میکانگ تعاون کے حوالے سے  ترجمان نے کہا کہ یہ چین، کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام کے درمیان علاقائی تعاون کا ایک جدید میکنزم ہے جس میں تعاون، مشاورت اور مشترکہ مفاد شامل ہے ۔ 2016 میں اپنے آغاز کے بعد سے اس سے  ثمر آور نتائج فراہم ہوئے ، لنکانگ میکانگ کے چھ  ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے اس سے لوگوں کو ٹھوس فوائد پہنچے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!