بدھ, جنوری 21, 2026
پاکستانپنجاب حکومت کی پابندی سے خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی...

پنجاب حکومت کی پابندی سے خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم خیبر پختونخوا لے جانے پر پابندی لگائی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس پابندی کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمت بہت زیادہ ہوچکی ہے۔

وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس معاملے میں مداخلت کی اور مسئلہ حل کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے خیبر پختونخوا حکومت کیساتھ رابطے میں ہیں، ہماری طرف سے گندم کی دستیابی پر کوئی مسئلہ نہیں، گندم سے متعلق نئی پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!