جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینسپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری ،فواد چودھری کی مخالفت

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری ،فواد چودھری کی مخالفت

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام سے مرضی کے فیصلے آئینگے، ہمارے انسانی و سیاسی حقوق ختم ہو جائینگے، عوام اور وکلاء ناانصافی کیخلاف کھڑے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ججز ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، ان کی سیاسی وابستگیاں ہیں، ایک صاحب تو سندھ کے نگران وزیراعلی رہ چکے ہیں، ان کو اٹھاکر دوبارہ لگادیا جائے گا، ریٹائرڈ ججوں کی دوبارہ تعیناتی سے مرضی کے فیصلے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری ، ہر وکیل کی خصوصی طور پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوں، کیونکہ اگر یہ ہوگیا تو پھر ہمارے انسانی و سیاسی حقوق ختم ہو جائیں گے ،پھر جو چاہے جو مرضی کرتا پھرے، مرضی کے فیصلے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایڈہاک ججز ہی لگانے ہیں تو پھر آئین کیساتھ کھڑے ہونے، دستور کی بالادستی کیلئے خطرناک کا سامنا کرنیوالے ججز کو عملی طور پر فارغ کردیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصا اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور کے علاقوں سے وکلاء نے اس جدوجہد کو لیڈ کرنا ہے، باقی سارا پاکستان ان کے ساتھ ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں