پیر, جنوری 19, 2026
تازہ ترینچینی ادویات کی تیز رفتاری سے صحت کی عالمی منڈی تک رسائی

چینی ادویات کی تیز رفتاری سے صحت کی عالمی منڈی تک رسائی

بیجنگ (شِنہوا) چینی ساختہ نئی ادویات اور طبی آلات کی ایک نئی لہر دنیا تک پہنچ رہی ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ چین نے صحت کی عالمی منڈی میں کتنی بڑی پیشرفت کی ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے 11 ماہ میں چینی ادویات کی برآمدات 100.895 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں اور مصنوعات کی ساخت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

وزارت کے مطابق کیمیائی فعال ادویاتی اجزاء اور طبی آلات جیسی روایتی طور پر مضبوط کارکردگی دکھانے والی مصنوعات نے عالمی منڈی میں بڑی حصہ داری برقرار رکھی ہے اور ان کی برآمدات کا حجم مستقل طور پر بڑھ رہا ہے۔

اس کے علاوہ 2025 میں چینی دوا ساز کمپنیوں نے 157 سرحد پار لائسنسنگ معاہدوں کے ذریعے ریکارڈ 135.7 ارب امریکی ڈالر کے معاہدے کئے جو 2024 میں 94 معاہدوں کے ذریعے حاصل ہونے والے 51.9 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔ یہ شاندار اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ عالمی منڈی میں چین کی مقامی اختراعات کو تیزی سے شہرت مل رہی ہے۔

بیجنگ میں قومی ہیلتھ کیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہفتہ کو منعقدہ کانفرنس میں حکام نے بتایا کہ چین کی ادویات اور طبی آلات کی برآمدات مستقل طور پر تیار مصنوعات کے شعبوں کی طرف زیادہ بڑھ رہی ہیں جہاں اختراعی ادویات، اعلیٰ درجے کے فارمولیشنز اور اعلیٰ کارکردگی والے طبی آلات توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

یہ کامیابیاں اتفاق سے نہیں ہوئی ہیں۔ حالیہ برسوں میں چین نے سرحد پار طبی تجارت میں معلوماتی رکاوٹیں اور سپلائی چین کی مشکلات دور کرنے کے لئے مختلف پلیٹ فارمز قائم کئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!