پیر, جنوری 19, 2026
تازہ ترینچین کے کوئلے سے مالا مال صوبے میں نئی توانائی کی...

چین کے کوئلے سے مالا مال صوبے میں نئی توانائی کی پیداوار 100 ارب کلو واٹ آور سے متجاوز

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال شمالی صوبے شنشی میں 2025 کے دوران نئی توانائی کی سالانہ پیداوار پہلی مرتبہ 100 ارب کلو واٹ آور سے تجاوز کرتے ہوئے 118 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گئی۔

سٹیٹ گرڈ شنشی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں اور یہ تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ گھروں کی بجلی کی سالانہ کھپت کے برابر ہیں۔ صاف توانائی کی اس پیداوار سے تقریباً 3 کروڑ 60 لاکھ ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوئی جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 8 کروڑ 80 لاکھ ٹن کمی کے مترادف ہے۔

2025 میں شنشی نے ہوا اور شمسی توانائی کی نئی گرڈ سے منسلک صلاحیت میں 16.9 گیگا واٹ سے زیادہ کا اضافہ کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 53.1 فیصد اضافہ ہے۔

2025 کے اختتام تک صوبے میں قابل تجدید توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 78.8 گیگاواٹ سے تجاوز کر گئی جو اس کی مجموعی بجلی کی تنصیبات کا تقریباً 50 فیصد بنتی ہے اور ماحول دوست اور کم کاربن توانائی کی منتقلی میں تیز رفتار پیش رفت کی علامت ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ صوبہ ان علاقوں کو نئی توانائی کے مراکز میں تبدیل کر رہا ہے جہاں زیر زمین کوئلے کے وسائل ختم ہونے کے بعد زمین بیٹھ جاتی ہے یا منہدم ہو جاتی ہے۔ 2025 میں شمالی شنشی کی کوئلہ کان کنی کے ذیلی علاقوں میں قائم نئی توانائی کے مراکز پر 7 معاون گرڈ منصوبوں پر کام کا آغاز ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!