ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں چینی خطاطی کے مقابلے میں بچے شریک ہیں-(شِنہوا)
کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے نائب وزیراعظم فضیلہ یوسف نے کہا ہے کہ جغرافیائی سیاسی مسائل اور معاشی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے علاقائی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے درمیان مضبوط تعلقات اہم ہیں۔
کوالالمپور میں آسیان۔ چائنہ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم سے اپنی افتتاحی تقریر میں فضیلہ یوسف نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا اور تھنک ٹینکس کے ذریعے تعاون ایک دوسرے کو سمجھنے اور بامعنی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک پل کا کام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ یہ عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا بروقت موقع فراہم کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارا تعاون صرف لین دین نہیں ہے بلکہ یہ باہمی اعتماد، ثقافتی وابستگی اور مشترکہ امنگوں کی بنیاد پر تعمیر کیا گیا ہے۔
دریں اثنا ملائیشیا کے وزیر مواصلات فہمی فضل نے نئے مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم آہنگی اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ آسیان۔ چین تعلقات میں میڈیا کا کردار غیر فعال نہیں بلکہ فعال ہے۔ یہ ہماری بات چیت کا لہجہ طے کر سکتا ہے، ہمارے تصورات کو تشکیل دے سکتا ہے اور بہتر طور پر ایک دوسرے کو سمجھنے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔
