جمعہ, مارچ 21, 2025
پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ ،صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار ، درخواست نمٹا...

اسلام آباد ہائیکورٹ ،صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار ، درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس حسن اورنگزیب نے رہنماء پی ٹی آئی صنم جاوید کی رہائی بارے والد جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی، صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل میاں اشفاق علی سے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں، کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ وہ آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی جس پر وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گے۔بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!