اتوار, جنوری 18, 2026
تازہ ترینچینی نے برقی گاڑیوں کے ڈرائیونگ رینج کے تخمینے کا...

چینی نے برقی گاڑیوں کے ڈرائیونگ رینج کے تخمینے کا نیا طریقہ تیار کر لیا

بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین کے ایک گروپ نے الیکٹرک گاڑیوں  (ای ویز) کی باقی ماندہ ڈرائیونگ رینج کا حقیقی وقت میں آن لائن تخمینہ لگانے اور تجزیہ کرنے کے لئے ڈیٹا پر مبنی ایک نیا فریم ورک تجویز کیا ہے۔

سڑکوں پر ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود رینج اینگزائٹی یعنی بیٹری ختم ہونے کا خوف اب بھی الیکٹرک گاڑی چلانے والوں کے لئے ایک بڑا پریشان کن مسئلہ ہے۔ باقی ماندہ ڈرائیونگ رینج کا درست تخمینہ اس مسئلے کو موثر طریقے سے حل کر سکتا ہے۔

تاہم عملی زندگی میں ڈرائیونگ کے انداز، گرد و نواح کے درجہ حرارت اور بیٹری کی عمر جیسے عوامل کے مشترکہ اثرات رینج کا درست تخمینہ لگانے میں بڑی رکاوٹ  پیدا کرتے ہیں۔

اپلائیڈ انرجی نامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ان کی گاڑیوں کی مسافت پر زیادہ اعتماد دلانے کے لئے دالیان انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس (ڈی آئی سی پی) اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے گاڑی کے اصل آپریشنل ڈیٹا کی بنیاد پر توانائی کے استعمال اور بیٹری کی صحت کی حالت کا حساب لگانے کا ایک طریقہ دریافت کیا ہے۔

ڈرائیونگ کے انداز، درجہ حرارت اور بیٹری کی صحت جیسے متعدد عوامل کو یکجا کر کے انہوں نے فی میل توانائی کے استعمال کا ایک ماڈل تیار کیا ہے۔ اس ماڈل کی بنیاد پر انہوں نے باقی ماندہ رینج کی درست نشاندہی کی ہے۔

مرحلہ وار بنیادوں پر مشتمل طریقہ کار یہ واضح کر سکتا ہے کہ کون سے عوامل ڈرائیونگ رینج میں کتنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

اس مجوزہ فریم ورک کی تصدیق مختلف مقامی شہروں میں مسافر گاڑیوں اور بسوں پر 3 سال کے عرصے کے دوران کی گئی۔ 3 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کی کل مسافت کے حقیقی ڈیٹا کی بنیاد پر تصدیقی نتائج نے ظاہر کیا کہ ڈرائیونگ رینج کی پیش گوئی کی درستگی میں اوسط غلطی کی شرح 5.5 فیصد سے بھی کم رہی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!