جمعرات, جنوری 16, 2025
پاکستانآئندہ24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان

آئندہ24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان

لاہور: پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا سپیل (آج)7جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے اس دوران صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی توقع ہے۔ترجمان نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانولہ ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، پنجاب اور سندھ میںدریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری دریاؤں، ندی نالوں کی غیرضروری کراسنگ سے گریز کریں۔

بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔ترجمان نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں