اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبوئنگ کا سٹار لائنر خلائی جہازبغیر عملے کے زمین پر اتر گیا

بوئنگ کا سٹار لائنر خلائی جہازبغیر عملے کے زمین پر اتر گیا

نیویارک: بوئنگ کا سٹار لائنر خلائی جہاز تینیکی خرابی کے باعث دو خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن(آئی ایس ایس) پر چھوڑ کر تقریباً چھ گھنٹے کے سفر کے بعد ہفتے کی صبح خالی واپس زمین پر پہنچ گیا،دونوں خلابازوں کو اگلے سال تک خلا میں رہنا پڑے گا۔

بغیر عملے کے خلائی جہازپاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی سہ پہر3بج کر4 منٹ پر آئی ایس ایس سے الگ ہوا اور رات9 بج کر4 منٹ پرامریکی ریاست نیو میکسیکو کے وائٹ سینڈز اسپیس ہاربر پر اترگیا۔

ناسا کے خلاباز بوچ ولمور اور سنی ولیمز 5 جون کو فلوریڈا کے کیپ کینویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے اسٹار لائنر خلائی جہاز سے روانہ  اور  6 جون کو آئی ایس ایس پہنچے تھے۔

سٹار لائنر کے خلائی اسٹیشن  تک پہنچنے کے دوران، ناسا اور بوئنگ نے ہیلیم گیس کے اخراج کی نشاندہی کی  تھی جس سے خلائی جہاز کے ری ایکشن کنٹرول تھرسٹرزمیں مسائل پیدا ہوئے تھے۔

دونوں خلابازوں نے ابتدائی طور پر آئی ایس ایس میں آٹھ دن قیام کرنا تھا تاہم تکنیکی پیچیدگیوں کی وجہ سے انہیں  وہاں تین ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!