بدھ, جنوری 14, 2026
پاکستانگندم و آٹے کی ترسیل پر پابندی، خیبرپختونخوا میں بحران شدید ہونے...

گندم و آٹے کی ترسیل پر پابندی، خیبرپختونخوا میں بحران شدید ہونے کا خدشہ

خیبرپختونخوا کے فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پنجاب نے صوبے کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم نہ کی تو رمضان میں آٹے بحران شدت اختیار کر سکتا ہے اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

صوبائی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن نعیم بٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے گزشتہ سال اگست سے غیر قانونی طور پر گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسوقت 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، اگر پنجاب نے فوری پابندی ختم نہ کی تو رمضان میں آٹے و گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اور رمضان تک آٹے کا تھیلا 4ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نعیم بٹ نے الزام لگایا کہ پنجاب سے آنیوالے آٹے اور گندم کیلئے چیک پوسٹیں قائم کی ہوئی ہیں جن پر گاڑیوں سے بھتہ لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں آٹے کا 20کلو تھیلا 3000روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا پر گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کا نوٹس لیا جائے اور فوری طورپر پابندی ختم کی جائے، پابندیاں لگا کر عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ خوراک نے بھی ابھی تک گندم ریلیز نہیں کی، گندم نہ ملنے کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی فلور ملز بند اور اس سے وابستہ مزدور بیروزگار ہو رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!