منگل, جنوری 13, 2026
پاکستانسوات، مینگورہ و گردونواح میں 4.7 شدت زلزلے کے جھٹکے

سوات، مینگورہ و گردونواح میں 4.7 شدت زلزلے کے جھٹکے

سوات میں مینگورہ اور گرد نواح میں 4.7 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 8کلو میٹر تھی جبکہ مرکز پاک افغان سرحد تھا۔

زلزلے کے جھٹکے دیر لوئر، چترال، باجوڑ، مالاکنڈ و گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی عوام خوف و ہراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!