منگل, جنوری 13, 2026
انٹرنیشنلعدالت نے ٹیرف کیخلاف فیصلہ دیا تو کھربوں ڈالر واپس کرنا پڑینگے،...

عدالت نے ٹیرف کیخلاف فیصلہ دیا تو کھربوں ڈالر واپس کرنا پڑینگے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک کی سپریم کورٹ نے ٹیرف کیخلاف فیصلہ دیا تو امریکا کو سینکڑوں ارب ڈالر واپس کرنے پڑسکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے ری فنڈز شامل ہوں تو رقم کھربوں ڈالر تک جا سکتی ہے، فیکٹریوں، پلانٹس اور مشینری میں سرمایہ کاری کا بھی ازالہ کرنا ہوگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو امریکا کیلئے ادائیگیاں تقریباً ناممکن ہو جائیں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کا حساب لگانے میں بھی برسوں لگ سکتے ہیں، جو کہے کہ یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے وہ غلط فہمی کا شکار ہے، قومی سلامتی سے جڑے معاملے میں فیصلہ خلاف آیا تو شدید بحران کا شکار ہو جائیں گے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جب امریکا مضبوط ہوتا ہے تو دنیا بھی مضبوط ہوتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!