جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا جس میں اہم عدالتی معاملات پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت میں ججز کی تعیناتی کیلئے رولز بنانے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کو مستقل کرنے کی منظوری دی، فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پی ٹی آئی کے دو ممبران کی عدم شرکت کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کیا۔




