جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ ترینپی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان

پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی شبلی فراز نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی اوردفعہ 144 کے پیچھے چھپ کر سیاست کرنیوالوں کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے، ملک سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے، بجلی مسئلے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے، بجلی کے مسئلے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،ہم جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ،ممکن ہے جماعت اسلامی کو عملی طور پر سپورٹ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ کبھی 9مئی اور کبھی دفعہ 144کے پیچھے چھپ کر سیاست کرتے ہیں،ان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!