پیر, جنوری 12, 2026
انٹرٹینمنٹچارلی سلیٹر سے مشہور ہونیوالے برطانوی اداکار ڈیریک مارٹن انتقال کر گئے

چارلی سلیٹر سے مشہور ہونیوالے برطانوی اداکار ڈیریک مارٹن انتقال کر گئے

ایسٹ اینڈرز کے مشہور کردار چارلی سلیٹر سے مشہور ہونیوالے برطانوی اداکار ڈیریک مارٹن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انہوں نے باضابطہ اداکاری کی تربیت حاصل نہیں کی تھی، انکی زندگی کا آغاز مشرقی لندن کے علاقے بو میں ہوا جہاں انہوں نے اداکاری میں آنے سے پہلے قصاب، سڑکوں پر کام کرنیوالے مزدور اور رائل ایئر فورس میں نیشنل سروس سمیت مختلف ملازمتیں کیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈاکٹر ہو میں بطور سٹنٹ مین کیا تاہم 70کی دہائی کے اوائل میں ایک چوٹ لگنے کے بعد انہوں نے باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، اپنے طویل کیریئر کے دوران ڈیریک مارٹن نے کئی کلاسک برطانوی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں زیڈ کارز، دی سیونی، مائینڈر، دی بل اور لٹل برٹین شامل ہیں۔

2000میں ایسٹ اینڈرز میں چارلی سلیٹر کے کردار نے انہیں گھر گھر پہچان دلائی، انکا کردار ایک نرم دل ٹیکسی ڈرائیور کا تھا جو مداحوں کا پسندیدہ بن گیا اور 2016میں کردار کی سکرین پر موت تک کئی اہم کہانیوں کا مرکزی حصہ رہا، مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے ڈیریک مارٹن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے برطانوی ٹیلیویژن کیلئے انکی دہائیوں پر محیط خدمات کو سراہا، مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹے جوناتھن اور ڈیوڈ شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!