پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلعوامی جمہوریہ کوریا کا فوجی یونٹوں کو نئے میزائل نظام کی منتقلی...

عوامی جمہوریہ کوریا کا فوجی یونٹوں کو نئے میزائل نظام کی منتقلی کا اعلان

سیئول: عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) نے اپنے فرنٹ لائن فوجی یونٹس کو نئے تیکنیکی بیلسٹک میزائیل نظام کی باضابطہ منتقلی کیلئے پیانگ یانگ میں تقریب کا انعقاد کیا ۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے ) کے مطابق  اس تقریب میں 250 نئی اقسام کے تیکنیکی بیلسٹک میزائیل لانچر شامل تھے  جو ملک  کے بڑے اسلحہ ساز اداروں  نے  تیار کئے ہیں اور ان کو فرنٹ لائن فوجیوں کو منتقل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ  کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن نے ملک کی فوج کو مضبوط بنانے کے لیے اس اہم کام کو کامیابی سے مکمل کرنے  کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آزادی، انصاف اور امن کی ضمانت صرف مطلق اور بے مثال دفاع کی صلاحیت  سے ہی دی جا سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!