اتوار, جنوری 11, 2026
انٹرٹینمنٹاب میں اپنی اصل عمر کی نظر آنے لگی ہوں، اداکارہ عینا...

اب میں اپنی اصل عمر کی نظر آنے لگی ہوں، اداکارہ عینا آصف

شوبز انڈسٹری کی معروف نوجوان اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ اب وہ اپنی اصل عمر کی نظر آنے لگی ہیں، اب جب انکی عمر 17سال ہوچکی ہے تو وہ خود کو اپنی عمر کی محسوس کرتی ہیں تاہم ماضی میں انہیں لگتا تھا کہ وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب وہ اپنے ہم عمر بچوں کیساتھ بیٹھتی تھیں تو انہیں محسوس ہوتا تھا کہ وہ اپنی عمر کی نہیں لگتیں اگرچہ وہ 2011 سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اسکے باوجود لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے جو ان کیلئے مایوس کن ہے۔

عینا آصف نے اپنی والدہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ انکے کیریئر اور ذاتی زندگی میں بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے۔

عینا آصف نے سوشل میڈیا پر ہونیوالی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک پوسٹ میں انکا موازنہ ایک کارٹون کیریکٹر سے کیا گیا جو بظاہر اچھا تھا لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ انکی تضحیک کی جارہی ہے، زیادہ تر کمنٹس میں انکا مذاق اڑایا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ وہ کم عمر ہیں بس منفی تبصرے کرنا شروع کر دیتے ہیں جو ذہنی طور پر تکلیف دہ ہوتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!