منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانصوابی، بہن کی منگنی سے ناخوش بھائی کی فائرنگ، 3 بہنیں موت...

صوابی، بہن کی منگنی سے ناخوش بھائی کی فائرنگ، 3 بہنیں موت کے گھاٹ اتار دیں

صوابی: صوابی میں ایک بہن کی منگنی سے ناخوش بھائی نے فائرنگ کر کے تین بہنوں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے زیدہ سٹی میں بھائی نے فائرنگ کر کے 3بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرا ر ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے باچا خان ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول بہنوں کی عمریں 18سے 24سال کے درمیان تھیں۔ پولیس کے مطابق مقتول بہنوں کی والدہ انتقال کر چکی ہیں، جبکہ والد ساتھ میں رہتے ہیں، مقتول بہنوں کا 1بھائی دبئی میں مقیم ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نوشاد 1بہن کی منگنی پر ناخوش تھا جس پر اس نے بہنوں کو قتل کیا ،وقوعے کے دوران دو بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔پولیس نے وقوعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں