اتوار, جنوری 11, 2026
انٹرنیشنلایران، معاشی بحران کیخلاف مظاہرے، سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد جاں بحق

ایران، معاشی بحران کیخلاف مظاہرے، سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد جاں بحق

ایران میں معاشی بحران کیخلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، 28 دسمبر سے جاری مظاہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرے 27صوبوں تک پھیل چکے ہیں جہاں دکاندار اور دیگر شہری روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں، تازہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے اہم شہروں میں ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں۔

میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران ہتھیاروں سے لیس شرپسندوں کی جانب سے پولیس پر پتھرا ئواور براہ راست فائرنگ بھی کی گئی، پرتشدد احتجاج کو کنٹرول کرنے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک بھر میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، ادھر ایران میں احتجاج کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کردی گئی ہے، انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ نیٹ بلاکس نے انٹرنیٹ بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے یہ واضح نہیں کہ انٹرنیٹ بندش کی اصل وجہ کیا ہے تاہم ایرانی حکام ماضی میں بھی مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ معطل کرتے رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!