اتوار, جنوری 11, 2026
تازہ ترینیونیورسٹی آف مکاؤ کا سائنس و ٹیکنالوجی کے 5 شعبے قائم کرنے...

یونیورسٹی آف مکاؤ کا سائنس و ٹیکنالوجی کے 5 شعبے قائم کرنے کا اعلان

مکاؤ (شِنہوا) یونیورسٹی آف مکاؤ (یو ایم) سائنس و ٹیکنالوجی کے 5  شعبے قائم کرے گی۔ یہ اقدام یونیورسٹی کے موجودہ شعبوں کی تنظیم نو کے حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ نئے شعبے یکم اگست 2026 سے باضابطہ طور پر فعال ہوں گے۔

اس منصوبے، جسے یونیورسٹی کی کونسل نے منظور کیا ہے، میں فیکلٹی آف میڈیسن، فیکلٹی آف انفارمیشن سائنس اینڈ کمپیوٹنگ، فیکلٹی آف انجینئرنگ، فیکلٹی آف سائنس اور فیکلٹی آف ڈیزائن کے قیام کوشامل کیا گیا ہے۔ جس سےمستقبل میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں طلبہ کی تعداد 14 ہزار 500  تک پہنچنے کی توقع ہے۔

یو ایم کے ریکٹر سونگ یونگ ہوا نے بتایا کہ یہ اقدام یونیورسٹی کی سائنسی اور  ٹیکنالوجی اختراع کی صلاحیت کے دائرہ کار اور گہرائی کو نمایاں طور پر بڑھائے  گا اور اس کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معیاری یونیورسٹی کے طور پر ترقی دینے میں مضبوط معاونت فراہم کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!