بیجنگ: چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے سابق سینئر قانون ساز لیو ہان دونگ پر مشتبہ رشوت خوری، اختیارات کے ناجائز استعمال اور زمین کے استعمال کے حقوق کی غیر قانونی خریدوفروخت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے پیر کو بتایا کہ جیانگ سو کی صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین لیو نے مبینہ طور پر اپنے مختلف عہدوں سے ناجائز فائدہ اٹھایا اوردیگر افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے بدلے میں ایک بڑی رقم اور قیمتی اشیا حاصل کیں۔
ملزم نے زمین کے استعمال کے حقوق کی منتقلی اور زمین کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ جیسے معاملات میں بھی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری اثاثوں اور ریاستی مفادات کو انتہائی زیادہ نقصان پہنچا۔
کارروائی کے دوران استغاثہ کی جانب سے ملزم کو اس کے قانونی حقوق سے آگاہ کیا گیا اس سے پوچھ گچھ کی گئی اور وکیل صفائی کے دلائل سنے گئے۔
