ہرارے: زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے کہا ہے کہ زمبابوے اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی قائم ہے اور اب دونوں ملک سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں میں مفید تعاون آگے بڑھا رہے ہیں۔
منانگاگوا اس وقت چین افریقہ تعاون فورم(ایف او سی اے سی) 2024 کے سربراہ اجلاس شرکت کیلئے سرکاری دورے پر بیجنگ میں ہیں۔ یہ ان کا چین کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔
چین کے دورے سے قبل شِنہوا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں منانگاگوا نے کہا کہ زمبابوے اور چین کے درمیان خوشگوار اور دیرینہ تعلقات زمبابوے کی آزادی کی جدوجہد سے قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کی یہ وہ وقت تھا جب ہم نے سیاسی تعلقات کا آغاز کیا جو اب مزید گہرے اور مستحکم ہو رہے ہیں۔
دونوں ممالک نے 18 اپریل 1980 کو زمبابوے کے یوم آزادی کے موقع پر سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ 2018 میں دونوں فریقوں نے تعاون کی ایک جامع سٹریٹجک شراکت قائم کی۔
حالیہ برسوں میں چین زمبابوے کاغیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ اور ایک اہم تجارتی شراکت دار رہا ہے. چائنا کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین اور زمبابوے کے درمیان باہمی تجارت 3.122 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.9 فیصد اضافہ ہے۔
ایف او سی اے سی کو عالمی فورم قرار دیتے ہوئے منانگاگوا نے کہا کہ زمبابوے سربراہ اجلاس کے دوران چین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوشش کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ باہمی مفید نتائج حاصل کیے جاسکیں۔
