پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین کے سیچھوان میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد قائم عارضی...

چین کے سیچھوان میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد قائم عارضی کیمپ کا دورہ

چین کےجنوب مغربی صوبےسیچھوان کے جون لیان  کاؤنٹی کے جِن پنگ علاقے میں ہفتے کے روز مٹی کے تودے گرنے کے بعد متاثرین کے لئے عارضی قیام گاہ قائم کیا گیا ہے۔ جون لیان  کاؤنٹی کے ایک مڈل اسکول میں واقع اس نقل مکانی کےمرکز میں 43 گھرانوں کے 167 افراد  کو رہائش کی سہولت دی گئی ہے۔

روزمرہ ضروریات کے علاوہ یہاں سیکیورٹی گشت، طبی امداد، رضاکاروں کی مدد، نفسیاتی مشاورت اور نقل و حمل کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

رہائشیوں اور کام کرنے والےعملے کو گرم کھانے اور پانی کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لئے یہاں قائم کینٹین کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جاتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ(چینی): جیا چھن،سربراہ، لوٹس کمیونٹی پارٹی، موائی ٹاؤن،جن لیان کاؤنٹی

’’ہمیں ہر ایک بے گھر شخص کو مناسب طریقے سے پناہ دیتے ہوئےان کی فوری ضروریات اور خدشات کو بروقت حل کرنا ہوتا ہے۔‘‘

مٹی کے تودے  گرنے کی وجہ سے اتوار کی صبح 11 بجے تک ایک شخص ہلاک، 28 لاپتہ اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

صوبے میں فوج سمیت مسلح پولیس، فائر فائٹنگ، ایمرجنسی رسپانس، نقل و حمل، طبی، ذرائع مواصلات اور دیگر فورسز سے 949 اہلکاروں  کو امدادی کاموں کی انجام دہی کے لئے متحرک کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام  کی جانب سے خوراک،شیلٹر اور ہیٹنگ نظام جیسی لازمی ضروریات کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی سامان بھی تقسیم کیا  گیا ہے۔

یی بن، چین سے نمائندہ شِںہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!