اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینخیبرپختونخوا، منکی پاکس کے تین مریض صحت یاب

خیبرپختونخوا، منکی پاکس کے تین مریض صحت یاب

پشاور :  خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے تین مریض صحت یاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بتایا ہے کہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، صحت مند ہونیوالے مریضوں کا تعلق پشاور، اورکزئی اور نوشہرہ سے ہے،تینوں مریضوں میں بیماری کی علامات ختم ہوچکی ہیں،دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے ان کی کلیئرنس کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو بروقت آئیسولیٹ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مرض کی روک تھام ہوسکی ہے۔دوسری جانب وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ نے صوبے میں ایم پاکس سے متاثرہ تین مریضوں کی صحت یابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے قلیل عرصے میں ایم پاکس کے پھیلاؤ کو محدود کردیا، پراونشل آؤٹ بریک ریسپانس کمیٹی کے تحت اْٹھائے جانے والے ہنگامی اقدامات اس بابت لائق تحسین ہیں، ہماری روٹین امیونائزیشن بھی دو مہینے کے اندر کافی بہتر ہوئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!