اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپشاور ہائیکورٹ،علی امین کی راہداری ضمانت منظور، کسی مقدمے میں گرفتار نہ...

پشاور ہائیکورٹ،علی امین کی راہداری ضمانت منظور، کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور :  پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد علی امین کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے وزیراعلی کو متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!