سینیٹر فیصل واوڈا نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ابتدا، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے، 9مئی کے شواہد و گواہی کا انتظار کریں۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اللہ رحم کرے جیسے کہا تھا دسمبر کا مہینہ ہے اور سب کچھ دیوار پر لکھا ہے، کچھ لوگ جان بوجھ کر پھر بھی نہیں مانے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے، میں کئی سال سے روکتا رہ گیا لیکن میری نہیں سنی اور اسے وہیں پہنچا دیا جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی دلدل باقی ہے، 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں۔



